• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن تماشائی بنارہا تو بیلٹ باکس سے اعتماد اٹھ جائیگا،سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن سینیٹ کے کامیاب امیدواروں کو بلا کر بیان حلفی لے کہ انہوں نے ووٹ نہیں خریدے ۔ الیکشن کمیشن تماشائی بنارہا تو عوام کا بیلٹ باکس سے اعتماد اٹھ جائے گا ۔ سینیٹ انتخابات میں ثابت ہوگیا ہے کہ انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں اور سیاست اور جمہوریت جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے گھر کی لونڈی ہے ۔ سینیٹ کے انتخابات میں جن پررشوت کے الزامات ہیں ، الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ ان الزامات کی مکمل انکوائری کرے اور پارلیمنٹ کو محض دولت مندوں کا اکھاڑہ بننے سے بچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا عارف شیرازی اور سجاد عباسی نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے اے ایف آئی سی میں مولانا سمیع الحق کی عیادت بھی کی جن کا بائی پاس ہوا ہے۔سراج الحق نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ ملک میں بادشاہت کے تحفظ کی بجائے اداروں کا استحکام ضروری ہے ۔
تازہ ترین