• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ضلع میں تعینات کوئی سرکار ی افسر دوہری شہریت کا حامل نہیں، رپورٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)دوہری شہریت کے حوالے سے سوموٹو کیس پر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری افسران کا ڈیٹا بھی طلب کیا تھا۔جس کے جواب میں راولپنڈی سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل سمیت اٹھارہ افسران کی رپورٹ بھجوائی گئی ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ کسی افسر کے پاس دوسری شہریت نہیں ہے تمام کے تمام پاکستان شہریت کے حامل ہیں۔اٹھارہ افسروں میں گریڈ اٹھارہ کے چار اور گریڈ سترہ کے چودہ افسر شامل ہیں۔
تازہ ترین