وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر اور سی پیک ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں، یہاں کی ترقی سے نہ صرف صوبہ بلکہ ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔
یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گوادرکی ترقی اور سی پیک منصوبوں پر عمل درآمدملک کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کرے گا۔
میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے جاری منصوبوں کے لئے فنڈزکا اجراء جلد کرے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔