• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں لیڈی جیل وارڈنوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ملتان میں لیڈی جیل وارڈنوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ملتان میں لیڈی جیل وارڈنز کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب ہوئی، خواتین نے ٹریننگ کا عملی مظاہرہ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ سرگودھا میں بھی تربیت مکمل کرنے والے 297 ریکروٹس نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔

نازک ہاتھوں کے ایک وار سے مضبوط ٹائیلز کو توڑنا، مارشل آرٹس کے مشکل داؤ پیچ کا بھرپور عملی مظاہرہ، صرف اتنا ہی نہیں ، بھاری بھرکم رائفلز سے گولیاں چلانا اور پھر آگ کے شعلوں سے گزرنا، یہ سب نہایت آسانی سے ملتان میں 4 ماہ کی کمانڈو تربیت حاصل کرنے والی 24 لیڈی وارڈنز نے کر دکھایا جو عملی زندگی کا آغاز کرنے سے قبل پرعزم ہیں۔

پولیس ٹریننگ اسکول سرگودھا میں بھی 297 ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔دوران تربیت اہلکاروں کوتفتیشی طریقہ کار،ٹریفک محررکورس، فیلڈ گرافی اوراسٹریٹ کرائم کوروکنےکےطریقے سکھائےگئے۔

تازہ ترین