چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی کرپشن کے باعث راولپنڈی میٹرو منصوبہ 5 ارب روپے کا نقصان کرچکا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرکرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی کرپشن کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے،اس پیسے سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین اسپتال بنایا جاسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی میٹرو، اورنج لائن جیسے منصوبوں کی تحقیقات ہوگی راز کھل جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خسارہ کرنے والے ان منصوبوں کی تعمیرکا مقصد کمیشن،کک بیکس سے تجوریاں بھرنا تھا۔