سی پیک پروجیکٹ کے تحت گوادر پورٹ پر پہلاکنٹینر جہاز ایم ایس ٹائیگر لنگر انداز ہوگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایم ایس ٹائیگر پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس دہشت اور پی این ایس کرار کی سیکورٹی میں گوادر پہنچا۔
ترجمان کے مطابق گوادر پورٹ پر منعقد ہونے والی استقبالیہ تقریب میں کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اورچین کے قونصلیٹ جنرل نے بھی شرکت کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ نئی کنٹینر سروس گوادر پورٹ کو مشرق وسطیٰ کی بندرگاہوں جبل علی، ا بو ظہبی اور شارجہ سے منسلک کرے گی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک چین راہداری منصوبے کی کامیابی کے لیے بحری راستوں کی حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے، پاک بحریہ کی ٹاسک فورس 88 ، سی پیک منصوبے کے تحت گوادر پو رٹ اور اسکی طرف آنے والے بحری راستوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔