• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے خلاف کوئٹہ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ملتان کے خلاف کوئٹہ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد ٹاس کے لئے میدان اترے۔



کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے آج کا میچ بہت اہم ہے، کامیابی کے صورت میں اس کے ایونٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہوجائیں گے ۔

سرفراز الیون میں کیون پیٹرسن،شین واٹسن،اسد شفیق،عمر گل، رمیز راجہ جونیئر،محمد نواز،انور علی ، راحت علی ،روسو اور بین لاگلین شامل ہیں۔

شعیب ملک کی قیادت میں احمد شہزاد ، کمارا سنگاکارا،صہیب مقصود،عمران طاہر،کیرون پولارڈ،سہیل تنویر،عرفان خان،سیف بدراورروس وائٹلے میدان میں اتر ے ہیں۔

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ ہے ،13 مارچ کو شارجہ میں ہونے والے مقابلے میںملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹ سے شکست دی تھی ۔

ایک طرف شارجہ میں جیت سے حاصل ہونے والی نفسیاتی برتری کی حامل شعیب ملک الیون کی ٹیم ہے تو دوسری طرف سرفراز الیون پہلی شکست کا داغ دھونے کے لئے میدان میں اتر رہی ہے۔

ملتان سلطانز اب تک ایونٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ثابت ہوئی، جس نے 6 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں ناکامی اور ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ، اسے 5 میچز میں سے 3 میں ناکامی اور 2 میں کامیابی ملی ہے۔

تازہ ترین