• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو راولپنڈی میں کرپشن کا الزام ایک اور جھوٹ ہے،ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(صباح نیوز)عمران خان کی جانب سے کرپشن کے الزام پر پنجاب حکومت کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو راولپنڈی میں کرپشن کا الزام عمران خان کاایک اور جھوٹ ہے۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان اپنے دن کی شروعات بے سروپا باتوں سے کرنے کے عادی ہیں، شہبازشریف کے ترقیاتی منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہترہوگا کہ عمران خان بہتان کی بجائے کے پی کے عوام کی خدمت پر توجہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میٹروبس منصوبے میں تمام معیارات اور قواعد کو مدنظررکھا گیا ہے۔
تازہ ترین