ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ گروپ سٹی پیکیج کے خلاف آج سیکرٹری بلدیات سے ملاقات کرے گا، گذشتہ روز ڈپٹی میئر سعید انصاری، مرزا سرفراز بیگ، جلیل خان بابر، ضرارخان ، شکیل سخاوت، سلیم اللہ خان ، رانا امجد، رسالت خان شیروانی، زاہد خان، رانا اشرف تاج، عمران رشید سلہری، شیخ رفیق، حامد ارائیں سمیت دیگر لاہور روانہ ہو گئے ہیں ،جلیل خان بابر نے بتایا ہے کہ سیکرٹری بلدیات سے ملاقات میں حقائق سے آگاہ کریں گے۔