• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک سے دہشت گردی کےناسور کا مکمل خاتمہ کرناہے، احسن اقبال

ملک سے دہشت گردی کےناسور کا مکمل خاتمہ کرناہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ صرف ریاست ہی جہاد کرسکتی ہے اور کوئی جہاد نہیں کرسکتا۔ وطن کے لئے شہید ہونے والوں پر ہمیں فخر ہے۔ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان کے لئے اہم ہے۔

فرنٹیئرکور کی 25 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت میں جاگنا دنیا کی ساری دولت سے بہتر ہے، یہ فریضہ معمولی کام نہیں۔ وطن کے شہداء پر فخر ہے اور ہم انھیں سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف ریاست ہی جہاد کرسکتی ہے اورکوئی جہاد نہیں کرسکتا۔ پاکستان میں بڑی حد تک امن قائم ہوچکا ہے۔ ملک میں جاری آپریشن دہشتگردی کے تابوت میں آخری کیل ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ فرنٹیئرکور اپنا مقام نہ صرف بلند کرے گی بلکہ ملک میں قیام امن میں کردار بھی ادا کرے گی۔جلد ہی ایف سی کے پی نارتھ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں اقتصادی لحاظ سے پاکستان تیزی سے ابھر نے والا ملک ہے۔

سال 2025ء میں پاکستان دنیا کے پچیس بہترین ممالک میں ہوگا۔

تازہ ترین