• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کیخلاف 2 ماہ میں بھی کچھ نہیں نکلے گا؟ مریم نواز

نواز شریف کیخلاف 2 ماہ میں بھی کچھ نہیں نکلے گا؟ مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف چھ ماہ میں کچھ نہیں نکلا، دو مہینے میں کیا نکلے گا؟

فیصل آباد میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دہری شہریت چھوڑنے والے ن لیگ ارکان پر تو ازخود نوٹس لے لیا لیکن سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے خلاف لگنے والی منڈیوں پر آپ کا ازخود نوٹس کہاں چلا گیا۔ کوئی جواب ہے اس کا؟ وزارت عظمیٰ سے نکالنے کےبعد بھی چین نہیں آیا تو ن لیگ کی صدارت سے نکال دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اب شیر کا نشان نہیں بلکہ یہ دیکھتے ہیں کہ کس امیدوار پر نواز شریف کا ہاتھ ہے، تمام سازشوں کےباوجود مسلم لیگ(ن) سینیٹ کی سب سےبڑی جماعت ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاڈلے کی ساری رکاوٹیں دور کردی گئیں ، گول کیپر بھی ہٹادیا گیا ، وہ پھر بھی گول نہیں کرسکا، آج لاڈلے کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کرے ، اگر اس نے تھوڑا سا کام کرلیا ہوتا تو پھر انگلی کے اشاروں کی ضرورت نہ پڑتی، اب وقت گزر گیا ، اب پانچ سال کا اعمال نامہ کھلنے والا ہے۔

فیصل آباد میں ن لیگ کے جلسے میں وزیر مملکت عابد شیر علی کارکنوں میں گھل مل گئے ، پارٹی ترانوں پر دھمال ڈالا اور رقص کیا جبکہ رانا ثناء اللہ اسٹیج پر موجود رہے۔

تازہ ترین