• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3میچز کے فیصلے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں بلوچ یوتھ گارڈن نے مد مقابل یاسین اسٹار ڈالمیا کو پنالٹی ککس پر2-4سے شکست دیدی۔ دوران کھیل کوئی بھی ٹیم گیند جال کے سپرد نہ کرسکی پنالٹی ککس پر بلوچ یوتھ گارڈن کی جانب سے بلال ،عاقب ،صابر علی اور نعمان نے جبکہ یاسین اسٹار کے وسیم اور عبدالغنی نے درست نشانہ بازی کی۔ دوسرے میچ میں سن آف بلوچ نے مضبوط حریف خیبر مسلم کو 5-4سے شکست دیدی یہ مقابلہ بھی وقت مقررہ تک بغیر کسی گول کے برابر رہا پنالٹی ککس پر سن آف بلوچ کے عبداللہ ،محمد صادق ،ساجد علی اور خیبر مسلم کے عبدالعزیز ،سجاد احمد ،عبدالحق اور اظہر علی نے گول اسکور کئے ۔کھیلے گئے تیسرے میچ میں بلوچ کلب ملیر نے سخت اور جاندار مقابلے کے بعد مضبوط حریف پاک ریکسر کلب کو 2-1سے ذیر کردیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فرقان اور فدا حسین جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول باسط نے اسکور کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض شوکت گھوٹائی ،عبدالرحمن ،یوسف منصوری ،فیض،غلام عباس ،ماما غنی ،حیدر علی نے انجام دیے۔
تازہ ترین