• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا ربانی کو سینیٹ کا چیئر مین نہ بنا نے کی وجہ سامنے آگئی

آصف زرداری نے رضا ربانی کو سینیٹ کا چیئر مین نہ بنا نے کی وجہ بتا دی

پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے رضا ربانی کو سینیٹ کا چیئر مین نہ بنا نے کی وجہ بتا دی ۔ اس کی وجہ نواز شریف کی قربت کو ٹہرا دیا ۔

آصف زرداری نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے تین برسوں میں آئین کی جو خلاف ورزیاں کیں انھیں بھی رضا ربانی نے نظرانداز کیا ۔

انھوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کی سابق چیئرمین سینیٹ سے زیادہ قربت ہو۔

آصف زرداری نے کہا کہ میں اپنے سابق چیئرمین سینیٹ کی برائی نہیں کرنا چاہتامگر انہوں نے  اٹھارہویں ترمیم سے متعلق ہمارے تحفظات کو دور نہیں کیا۔

تازہ ترین