اسلام آباد (نمائندہ جنگ )پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے جمعرات کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، جس کے بارے میں افغان سفیر کا کہنا ہے کہ یہ رابطہ خالصتاً نجی نوعیت کا تھا ۔ اسحاق ڈار میرے دیرینہ دوست ہیں ، میرا اُن سے ذاتی تعلق ہے ۔ فون پر ہونیوالی گفتگو اُن کی صحت سے متعلق تھی ۔ افغان سفیر کے مطابق اسحاق ڈار نے اُنہیں بتایا کہ وہ تیزی سے روبصحت ہیں اور جلد ہی وہ مکمل صحتیابی کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔