• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہن اغواءہوگئی انصاف دلائیں،معذور بھائی نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی،پولیس اہلکاروں نے معذورکو راستے سے ہٹا دیا

لاہور(آئی این پی) خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی معذور شہباز نے چیف جسٹس کی گاڑی روک کر دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بہن کو اغوا کرلیا گیا ہے لہٰذا چیف جسٹس اسے انصاف دلائیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار لاہور میں سپریم کورٹ سے سیشن کورٹ دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی شہباز نے انصاف کی دہائی کے لیے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی، تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے راستے سے ہٹا دیا۔ شہباز نے میڈیا کے سامنے دہائی دیتے ہوئے کہا میری اٹھارہ سالہ بہن کو اغوا کرلیا گیا ہے، پولیس بھی میری بہن کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کررہی اور ملزموں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ چیف جسٹس سب کو انصاف دے رہے ہیں میری شنوائی کیوں نہیں ہو رہی۔
تازہ ترین