دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کپتان حسان خان نے ملتان سلطانز کے خلاف ناقابل یقین چھکےکو ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈز کے نام سے منسوب کردیا۔ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف حسان خان نے کیرون پولارڈ کو چھکا مار کر اپنی ٹیم کو ناممکن نظر آنے والی جیت کو ممکن بنا دیا۔ حسان خان نے کہا کہ سر ویو کی سالگرہ تھی اور میں اپنے چھکے کو ان کے نام کرتا ہوں۔ فتح کے ہیرو حسان خان نے کہا ہے کہ آخری اوور میں پراعتماد تھا کہ مطلوبہ رنز بناکر ٹیم کو جیت دلوادوں گا۔ اندازہ تھا زیادہ رنز نہیں ہیں اور یہ میچ اپنی ٹیم کے لیے فنش کرسکتا ہوں اور ایسا کرنے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کسی بھی نوجوان کھلاڑی کے لیے اچھا پلیٹ فارم ہے، وہ یہاں اپنا ٹیلنٹ دکھا سکتے ہیں۔یہ میرے کیریئر کا آغاز ہے،کوشش ہوگی کہ مستقل اچھی کارکردگی دکھاتا رہوں۔