• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا ربانی نے نواز شریف کی آئینی خلاف ورزیاں نظر انداز کیں،زرداری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تین سالوں میں نواز شریف کی آئینی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کیا ہے۔ اْنہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں کیا ۔سابق صدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی نوازش ہے کہ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا فیصلہ مجھ پر چھوڑا ہے ، ہم مشاورت سے فیصلہ کریں گے ،پی پی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے،دوست ناامید نہیں ہوں گے ، سیاست لوگوں کے امتحانات لیتی ہے ،مانڈووی والا بھی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوسکتے ہیں، ہم نے ہمیشہ بلوچوں کے حقوق کی بات کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کےلئے حمایت کی درخواست کی ہے۔
تازہ ترین