اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے اہم رہنما چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لیے رضا ربانی کو نامزد نہ کرنے پر ناراض ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کا نام سامنے آنے کی صورت میں حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن آصف زرداری نے ان کی تجویز مسترد کردی اور مولانا فضل الرحمان کو چیئرمین سینیٹ کے لیے سلیم مانڈوی والا کے نام سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، پارٹی کے اہم رہنما رضا ربانی کو دوبارہ چئیرمین نہ بنانے پر سخت نالاں ہیں اور رضا ربانی کو ہی اس عہدے کے لیے موزوں سمجھتے ہیں۔۔