بھارتی بندرگاہ لکشادیپ پر تجارتی جہاز میں آگ بھڑکنے سے چار افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تجارتی جہاز مارسک بحیرہ عرب میں واقع بھارت کی اہم بندرگاہ لکشادیپ کے قریب تھا کہ اس دوران جہاز میں آگے بھڑک اٹھی ، ا ٓگ بھڑکنے کے وقت جہاز میں موجود عملے کی تعداد 27 تھی جن میں سے صرف 23افراد کو بچالیا گیا ہے۔
لاپتہ ہوجانے والے چار افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات بھی زیر تفتیش ہیں ۔