پاکستان میں مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، اس سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 67 ہوگئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق ٹانک اور کشمور سے ایک، ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوئی۔ جو رواں سال ٹانک سے پولیو کا چوتھا اور کشمور سے دوسرا کیس ہے۔
تحقیق میں نیند کے مختلف مراحل اور بیماریوں کے خطرے کے درمیان تعلق کا انکشاف
تحقیق میں خلیوں کے توانائی پیدا کرنے والے نظام کی خرابی کو بھی دماغی تھکن کی ایک وجہ قرار دیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کا مکمل خاتمہ اہم ہے۔
خون کی کمی میں مبتلا معمر افراد میں ڈیمنشیا (دماغی کمزوری اور یاداشت کھونے کی بیماری) لاحق ہونے کا خطرہ 66 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ ڈیمنشیا ایک ذہنی تنزلی کی بیماری ہے جس سے دماغی صلاحیتوں میں کمی واقعہ ہوتی ہے۔ یہ دماغ کے بافتوں میں بیٹا امائلائیڈ پروٹینز کے جمع ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
پمز اسپتال اسلام آباد میں زیرِ علاج 41 سال کی خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ریٹینا کی بیماری یا شدید بینائی سے محرومی کے ہر 6 میں سے 1 فرد چارلس بونٹ سنڈروم کا شکار ہو سکتا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہر ویکسین شدہ بچہ ہمیں پولیو سے پاک سندھ اور پاکستان کے قریب لے جاتا ہے، 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔
کراچی کے ضلع غربی، کورنگی، وسطی اور جنوبی کے 1، 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اس دریافت کے بعد اب کینسر کی ابتدائی سطح پر ہی تشخیص ممکن ہو سکے گی اور مردوں کے لیے کینسر کی مخصوص اور زیادہ موثر ادویات تیار کی جا سکیں گی۔
سندھ میں 21 سے 27 ستمبر تک انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ روزانہ کتنے کیلے کھانا محفوظ ہے؟ تو اس سلسلے مین ماہرین غذایت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر صحت مند بالغ افراد متوازن غذا کے حصے کے طور پر روزانہ دو سے تین کیلے محفوظ طریقے سے کھا سکتے ہیں۔ تاہم بہت زیادہ کیلے کھانے سے وزن بڑھنے اور غذائی اجزا کی کمی یا عدم توازن کا سبب بن سکتا ہے۔
برطانوی ماہرِ طبیعیات جم الخلیلی نے بتایا ہے کہ ماضی کی جانب سفر کرنا ریاضیاتی طور پر بعض مخصوص حالات میں ممکن ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق 100 بڑی سرجریز کی تکمیل اسپتال کی طبی خدمات میں اہم پیش رفت ہے۔
انڈے اعلیٰ معیار کے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں، جو پٹھوں کی ساخت کو درست رکھنے اور جسمانی طاقت میں اضافے میں مدد دیتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین میں کرائیو ایبلیشن مشین کے ذریعے 1 سوئی استعمال کر کے کینسر کی رسولیوں کو ختم کر دیا جاتا ہے۔
صحت مند اور متوازن جسم برقرار رکھنے کے لیے صرف یہی کافی نہیں کہ آپ کیا کھاتے ہیں، بلکہ سائنس دان اس بات پر بھی بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں کہ آپ کب کھاتے ہیں۔ تحقیق کے بڑھتے ہوئے شواہد سے پتہ چلتا ہے دن کے آغاز میں زیادہ تر کیلوریز استعمال کرنا وزن کم کرنے کے عمل کو تیز اور بلڈ پریشر کم کر سکتا ہے، آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔