• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

لاہور قلندرز ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے اپنے تمام 6 میچز میں ناکام رہی ہے اور ساتویں میچ میں کپتان برینڈن میکولم جیت کے لئے پرامید ہیں۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے دن کے پہلے میچ میں ٹاس کے بعد قلندرز کے کپتان میکولم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 3 میں نتائج خراب رہے ہیں لیکن شائقین کرکٹ کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں،باقی میچوں میں اچھا کھیل پیش کریں گے اور اس سیزن کا اختتام مثبت انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔

ملتان سلطانز اب تک ایونٹ میں کامیاب ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے جس نے اپنے 7 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور 2 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا۔

تازہ ترین