سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران خان نے آصف زرداری سے پس پردہ ہاتھ ملا لیا ہے، جس کا ڈراپ سین جلد ہوگا۔
مریم نواز نے بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان پر کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ کیا لیڈر ایسے ہوتے ہیں جووقت آنے پرووٹ کا سودا کردیں،تم جھکتے اور بکتے نہیں بلکہ سیدھا لیٹ جاتے ہو۔
انہوں نے کہا کہ انہیں عمران کے گھر کی ریگولرائزیشن قبول نہیں، مائی لارڈ یہ معاملہ این او سی کا نہیں، عدالت میں جعلی کاغذات داخل کرانے کا ہے،ووٹ کوعزت دو کا نعرہ مشرق سےمغرب، شمال سےجنوب تک ہر پاکستانی کے دل میں گھر کر گیا، سینیٹ انتخابات اورچیئرمین سینیٹ کے لیے منڈیاں لگی ہوئی ہیں، ووٹ بیچنے والوں کو رونا پڑے گا،یہ معاملہ کاغذات کا نہیں جھوٹ بولنے عدالت میں جعلی کاغذات داخل کرانے کا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پچھلے دنوں ایک ہی بات کررہے تھے کہ ان کےا رکان بک گئے، عمران نے اپنے پورے بارہ سینیٹرز کو زرداری کے قدموں میں ڈال دیا، جس کو پاکستان کی سب سے بڑی بیماری، ڈاکو اور چور کہا، آج اسی کے قدموں میں اپنے سینیٹرز کو ڈھیر کر دیا، تحریک انصاف نے 2017ء میں 70 لاکھ ووٹ لیے، اس جماعت نے 500 ووٹ لینے والے کے ہاتھ اپنی پارٹی پکڑادی،عمران خان نے زرداری صاحب کے دربار پر عبدالقدوس کی چادر میں چھپ کر حاضری دی،آپ کیا سمجھتے ہو، عوام کو پردے کے پیچھے سے کچھ نظر نہیں آرہا ۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایسے لوگ لیڈر کہلانے کے اہل ہیں، کیا ایسے ڈرپوک اور رات کے اندھیروں میں چھپ کر کام کرنے والے لیڈر کہلانے کے لائق ہیں، لڑائی تمہاری نوازشریف سے ہے، ہتھیار زرداری کے سامنے ڈال دیئے، ن لیگ کو فخر ہونا چاہیے آپ کا لیڈر نہ بیچتا ہے نہ بکتا ہے، نہ منڈیاں لگاتاہے نہ اس کی اجازت دیتا ہے، وہ بابا یاد ہے ناں جو ہر تھوڑے ماہ بعد انتشار پھیلانے آجاتا ہے، باہر سے آکر جلاؤ گھیراؤ کی دعوت دینے والوں پر کسی کو دہری شہریت یاد نہیں آتی۔
مریم نواز نے حاضرین جلسہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بہاولپور والو! آج آپ نے کمال کردیا،میں نے پہلے کبھی یہاں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، آپ لوگ کمال ہو،خود جلسوں کے ریکارڈ بناکر خود ہی توڑتے ہو، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہر پاکستانی کے دل میں گھر کر گیا ہے، پورے ملک میں گونج رہاہے، اس نعرے کی ضرورت آج پہلےسےبھی زیادہ ہے،ووٹ کو بیچنے والوں کو رونا پڑے گا، ارکان کے بکنے کا سب سے زیادہ شور عمران خان نے مچایاتھا۔
ان کا کہنا ہے کہ کان کو کہیں سے بھی پکڑ لو،بات تو ایک ہی ہے،عمران خان!کیا سمجھتے ہو کہ عوام کو پردےکے پیچھے سےکچھ نظر نہیں آرہا؟بھائیو! کیا آپ کو یہ سب سمجھ آرہا ہےناں؟چور دروازوں سے آنے والےکیا آپ کے لیڈر کہلانے کے لائق ہیں؟ کبھی انگلی اور کبھی سپریم کورٹ کے پیچھے چھپتے ہو، جس طرح متحدہ اپوزیشن کے جلسے نے ان کی سیاست کو ایکسپوز کردیا تھا،خالی کرسیوں نے ان کے جلسے کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا،لاہور مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کا جلسہ یاد ہے ناں؟
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کرنے کے وقت میرے لیڈرنوازشریف پربہت پریشرآیا تھا، کیالیڈر ایسے ہوتےہیں جو وقت آنےپرووٹ اورقوم کاسوداکردیں؟ اگر یہ 2013ء میں وزیراعظم بن جاتے تو کیا ہوتا،بہت موقع آتےہیں جب پاکستان کوشجاع اوربہادرلیڈرکی ضرورت پڑتی ہے، کہتے ہیں کوئی ماں کا لعل پیدا نہیں ہوا جو مجھے خرید لے،مشرف یاد ہے ناں، جو 5،5 ہزار ڈالر کے عوض پاکستانیوں کو بیچ دیتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوپریشرنوازشریف پرآیاایسا ان لیڈروں پرآتاتویہ گھروں میں چھپ کربیٹھ جاتے، آج بھی نوازشریف پیشیاں بھگت رہے ہیں،وہ 5 روپے کا جرم ثابت ہوئے بغیرسزائیں بھگت رہے ہیں،وہ جمہوریت آئین اورقانون کی حکمرانی کے لیےآج بھی سینہ تان کےکھڑے ہیں،نوازشریف کا پاناما میں نام نہیں تھا،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنوازشریف کونااہل کیا گیا،نا انصافی نوازشریف اورمریم کے ساتھ نہیں،بہاولپورکے عوام سے ہوئی ہے،نوازشریف کو تنخوا ہ نہ لینے پر نکال دیتے ہو،لاڈلاکون ہے،نوازشریف کا تو نام بھی نہیں تھا پاناماپیپرز میں،اگر ترازو کا پلڑہ لاڈلے کی طرف جھکے گا تو نانصافی ہوگی،یہ ناانصافی ان کے ساتھ ہوئی جو ووٹ کی حرمت پر یقین رکھتے ہیں،جنہوں نے نوازشریف کو ووٹ دیا تھا ان کیساتھ ناانصافی ہوئی، جو ووٹ کی حرمت کا یقین رکھتے ہیں ناانصافی ان کیساتھ ہوئی۔
مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف مشکلات کے باوجود بلیک میل نہیں ہورہا،عدل کی بحالی کی اس جنگ میں نوازشریف کا ساتھ دو گے ؟نوازشریف عوام کےحق حکمرانی کیلئے ڈٹ کرکھڑا ہے،یہ جنگ اس اکیلےکی نہیں،سرگودھا میں ن لیگی نمائندے سے شیر کا نشان چھینا گیا،دہری شہریت کا نشانہ ن لیگ کے سینیٹربنے ہیں،پاکستانیوں کو ووٹ بیچنے والوں کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔