راولپنڈی( جنگ نیوز ) وزیرداخلہ احسن اقبال نےکہاہےکہ ہم نے پاکستان کونئی منزل کی جانب گامزن کیاہے، لوگوں نےتبدیلی کےنعرےلگائے،ہم نے تبدیلی کرکےدکھائی۔دنیا2013میں پاکستان کودہشتگرد ملک قراردےرہی تھی ‘ اب ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے احسن اقبال نے بتایاکہ جب حکومت سنبھالی توملکی معیشت خراب تھی ۔ دہشت گردی کاجن بھی بوتل سے نکلا ہوا تھا۔ احسن اقبال نے کہاکہ 2013میں دہشت گردی کےواقعات ہورہےتھے۔احسن اقبال نے بتایاکہ دنیا 2013میں پاکستان کودہشت گرد ملک قرارد ے رہی تھی تاہم اب ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نےمزید بتایاکہ 2008 میں زرداری کے دور میں ملک بلیک کیٹیگری میں تھا۔ امریکا دباؤڈالنے کیلئے ایف اے ٹی ایف کا سہارا لےرہا ہے۔احسن اقبال نےبتایاکہ ہم نے دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف کرداراداکیا۔پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔