• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت پیر کو کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نوازشریف کےنامزد کردہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت پیرکو کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں نوازشریف کےنامزد کردہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقرری کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں درخواست گزارنے عدالت کی جانب سےلگائے گئےاعتراض سے متعلق جواب جمع کرایا ۔جواب میں بتایا گیا کہ مفادعامہ سےمتعلق آئینی درخواست کسی بھی ہائی کورٹ میں سنی جا سکتی ہے۔سپریم کورٹ نےقراردیا کہ نواز شریف صادق وامین نہیں۔ سپریم کورٹ نےاٹھا ئیس جولائی کےبعد سے نواز شریف کےتمام فیصلےغیرقانونی قراردیے۔

تازہ ترین