• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار ، حافظ عبدالکریم کی سینیٹ رکنیت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر

اسلام آباد (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے نوازش پیرزادہ نے نومنتخب سینیٹرزاسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ درخواستوں میں دونو ں سینٹرز کی کا میا بی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں دا ئر کی جانے والی درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ اسحاق ڈارعدالت سے مفرور ہے اور سینیٹرز نہیں بن سکتا جبکہ حافظ عبدالکریم ٹیکنو کریٹ نہیں بزنس مین ہے لہٰذا ہائیکورٹ کا دونوں کوسینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے کافیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹ کیلئے امیدوار نوازش پیرزادہ نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت مفرور ملزم کے کوئی بنیادی حقوق نہیں ہوتے ، لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی پراعتراض ختم کر کے سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی اور یہ فیصلہ کر تے وقت لاہور ہائی کورٹ نے حقائق سے صرف نظر کیا۔ دوسری درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حافظ عبد الکریم نے کاغذات نامزدگی میں ٹیکنوکریٹ لکھا ، ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات مسترد کئے ، حافظ عبد الکریم ٹیکنو کریٹ نہیں بزنس مین ہیں اور انہو ں نے کا غذات نا مزدگی جمع کرا تے وقت عدالت سے جھو ٹ بولا ، ہائی کورٹ نے حافظ عبدالکریم کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دی، عدالت عالیہ کے فیصلے حقائق کے منافی ہیں اس لئے انہیں کالعدم قراردیا جائے۔
تازہ ترین