بہاولپور (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بہاول پور آمد پر جماعت اسلامی ،تحریک صوبہ بحالی بہاول پور اور سرائیکی قومی موومنٹ نے احتجاجی مظاہرے کئے تفصیلات کے مطابقسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بہاول پور آمد پر جماعت اسلامی ،تحریک صوبہ بحالی بہاول پور اور سرائیکی قومی موومنٹ نے احتجاجی مظاہرے کئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید وسیم اختر کہا ہے کہ ن لیگ نے 2013 ء کے الیکشن میں بہاول پور صوبہ بحالی کا وعدہ کرکے ووٹ لیا مگر پانچ سال گزر جانے کے باوجود صوبہ کو بحال نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں کے دوران میں نے آٹھ دفعہ صوبہ بحالی کی قرارداد پیش کی مگر قرارداد کو اسمبلی کے فورم پر پیش ہی نہیں کرنے دیا ن لیگ الیکشن سے قبل بہاول پور صوبہ کو بحال کرنے کا اعلان کر ے احتجاجی مظاہرے میں جام حضور بخش، سید ذیشان اختر،نصراللہ ناصر اور اکرم انصاری نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں چو ک منیر شہید احمدپورشرقیہ میں سرائیکی قومی موومنٹ نے اپنے بانی محمد سلیم خان نیازی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بہاولپور کی محرومیوں کی خاتمہ کیلئے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے وعدے درج تھے جو تاحال پورے نہ ہوسکے ہیں جن میں سرائیکی صوبہ کا قیام، احمدپورشرقیہ میں ہسپتال کا قیام، چنی گوٹھ میں ڈگری کالج و دیگر مطالبات درج تھے سلیم خان نیازی نے کہا کہ ان کا مقصد نواز شریف کو ان کی پارٹی کی جانب سے کئے گئے وعدہ کی یاد دہانی کرانا ہے۔