• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 24مارچ کو دریائے راوی پر نئے جدید ترین پل کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 24مارچ کو دریائے راوی پر تعمیر شدہ نئے پل کا افتتاح کریں گے یہ پل اوکاڑہ، جڑانوالہ روڈ کے موضع سید والا پر تعمیر ہوا ہے اس پل کی تعمیر کا کام زرداری حکومت کے دور میں شروع ہوا مگر زرداری حکومت کے دور میں تعمیر کیلئے وافر فنڈز نہیں دیئے گئے اور دریائے راوی پر پل کی تعمیر سست روی کا شکار رہی نواز شریف حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی 2013کے وسط میں اس پل کو ترجیح بنیادوں پر تیز رفتاری کے ساتھ بنانے کا کام شروع کیا اوراس پروجیکٹ کے لئے فنڈز کا مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیا ماہ رواں میں یہ پل مکمل ہو گیا ہے سید والا ضلع ننکانہ صاحب کا ایک چھوٹا شہر ہے دریائے راوی پر اس پل کی تعمیر علاقے کے لاکھوں عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔24 مارچ کو افتتاح کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فوری طورپر اس پل کو ٹریفک کے لئے کھول دیں گے اور علاقے کے ہزاروں لوگ روزانہ اس پل کے ذریعے دریائے راوی کو پارکیا کریں گے۔
تازہ ترین