• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن میں ترقیاتی سکیمیں 30جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈ ی ڈویژن میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کو 30جون2018تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے۔جن پر لاگت کا تخمینہ91842اعشاریہ016ملین روپے ہے۔جبکہ اب تک ان پر32955اعشاریہ374ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ان میں311جاری 480نئی سکیمیں شامل ہیں جن میں سے اب تک صرف 153مکمل ہوسکی ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق اب تک جاری فنڈز کو استعمال کرنے کی ہدایات بھی جار ی کی گئی ہیں اور عندیہ دیا گیا ہے کہ آئندہ مزید فنڈز کا اجراء شائد ممکن نہ ہو۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں ہائی وے ون کی کل سکیمیں124ہیں۔62جاری اور62نئی ہیں۔جن میں سے31مکمل ہوچکی ہیں۔ہائی وے ٹو کی 152سکیمیں ہیں۔52جاری اور100نئی ہیں۔جن میں سے 27مکمل ہوگئی ہیں۔بلڈنگ ون کی174سکیموں میں سے94جاری80نئی اور21مکمل ہیں۔بلڈنگ ٹو کی70سکیموں میں سے21جاری49نئی اور پانچ مکمل ہیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کی پچاس میں سے دو جاری سکمیں،48نئی اور24مکمل ہوچکی ہیں۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی171سکیمیں ہیں۔48جاری123نئی اور24مکمل ہوسکی ہیں۔سمال ڈیمز کی انیس میں سے سترہ جاری،دو نئی اور سات مکمل ہیں۔آر ڈی اے کی سات میں سے تین جاری،چار نئی اور تین مکمل ہیں۔واسا کی تیرہ میں سے پانچ جاری،آٹھ نئی اور چھ مکمل ہیں۔پی ایچ اے کی تین میں سے دو جاری ایک نئی اور تینوں مکمل ہیں۔آباد کی آٹھ میں سے پانچ جاری،تین نئی اور دو مکمل ہیں۔تمام سکیموں کو جون تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔اس حوالے سے جمعہ کو وفاقی وزیر شیخ آفتاب کی زیر صدارت ایک اعلی اجلاس بھی ہوا جس میں صوبہ بھر کے کمشنرز نے شرکت کی اور اپنے اپنے ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔
تازہ ترین