• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل میں اپنے طوطے کا پنجرہ اٹھا کر باغ میں لے گیا۔
وہاں طرح طرح کے رنگ برنگے پرندے چہچہا رہے تھے۔
کسی چھتنار درخت پر پپیہا پی ہو پی ہو کر رہا تھا۔
کسی پھل دار درخت پر کوئل کُوک رہی تھی۔
کسی پھلواری میں چھپی مینا گنگنا رہی تھی۔
میں نے اپنے طوطے کو یہ سب سنوایا۔
پھر ناراضی کا اظہار کیا،
’’یہ کیا تم ہر وقت ٹیں ٹیں کرتے رہتے ہو۔
دیکھو، دوسرے پرندے کتنے پیارے نغمے گاتے ہیں!‘‘
طوطے نے دکھ بھرے لہجے میں کہا،
’’پنجرے میں قید پرندے اور آزاد پنچھی کے گیت میں فرق ہوتا ہے۔‘‘

 

تازہ ترین