تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ مریم نواز مےفیئرز فلیٹس کی مالک ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی فنانشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی دستاویزسے ثابت ہوگیا، مریم نواز کا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں، یہ پیسا نواز شریف نے چُرایا اور بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کرکے باہر بھجوایا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ دستاویزشریفوں کے قطری خطوط، ٹرسٹ ڈیڈ اور کیلبری جیسے تمام جھوٹ بے نقاب کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن، چوری کے پیسے سے خریدی گئی جائیدادیں بچانے کے لیے مریم نوازنے جھوٹ بولے۔