• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈینلی، بابراور انگرم کی عمدہ بیٹنگ، ملتان کو 189رنز کا ہدف

جوڈینلی، بابراور انگرم کی عمدہ بیٹنگ، ملتان کو 189رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 189 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں جوڈینلی 78،بابراعظم 58، انگرم ناقابل شکست 29 رنز کی بدولت 3وکٹ پر 188 رنز بنائے ہیں، جو اب تک ایونٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔


دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میںکراچی کنگز کے خلاف ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی طرف سے لینڈل سمنز اور جو ڈینلی نے اننگز کا آغاز کیا ،4رنز بنانے والے سمنز 22 کے مجموعی اسکور پر محمد عرفان کا شکار بن گئے۔

جوڈینلی، بابراور انگرم کی عمدہ بیٹنگ، ملتان کو 189رنز کا ہدف

دوسری وکٹ پر جوڈینلی اور بابر اعظم نے 118 رنز کی شراکت قائم، دونوں کھلاڑیوں نے ملتان سلطانز کے بائولرز کی 17ویں اوورکی آخری گیند تک ایک نہ چلنے دی۔

اس دوران دونوں کھلاڑیوں متعدد فلک شگاف چھکےا وردرجن سے زائد دلکش چوکے بھی لگائے ،139 کے اسکور پر 2چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلے والے جوڈینلی کو ہارڈس ولجیون نے عمران طاہر کی مدد سے قابو کرلیا۔

کراچی کنگز کی طرف سے ون ڈائون پر آنے والے بابر اعظم نے 18ویں اوور کی تیسری گیند پر1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

جوڈینلی، بابراور انگرم کی عمدہ بیٹنگ، ملتان کو 189رنز کا ہدف

39گیندوں پر 58رنز بنانے والے بابر اعظم کا بائونڈی لائن پر احمد شہزاد نے عمدہ کیچ پکڑا، وکٹ ایک بار پھر ولجیون کے حصے میں آئی ۔

چوتھی وکٹ پر انگرم اور روی بھوپارا نے صرف 9 گیندوں پر 19 رنز بنائے، کراچی کنگز کے انگرام نے 8 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 29رنز بنائے جبکہ روی بھوپارا نے 4رنز ناٹ آئوٹ کئے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے ولجیون نے دو اور محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی ، تاہم کوئی دوسرا بائولر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ۔

تازہ ترین