سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ صرف پانچ سو ووٹ لینے والا اتنا مقدس کیسے ہوگیا ؟
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقاتوں پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صرف پانچ سو ووٹ لینے والا اتنا مقدس کیسے ہوگیا کہ عمران بھی اس کی درگاہ پر حاضری دیتے ہیں اور زرداری بھی،کیا کہہ رہی ہے یہ کہانی؟