• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ صاحب، ہن دسو، جو کج اخبارات وچ کہندے او، چیف جسٹس

خواجہ صاحب، ہن دسو، جو کج اخبارات وچ کہندے او، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے پنجابی زبان میں کہا کہ خواجہ صاحب، ہن دسو، جو کُج اخبارات وچ کہندے او۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں سیاسی تقریر نہ کریں، سیدھی بات کریں، پورا شہر کہتا ہے کہ پیرا گون آپ کی ہے، اگر آپ کہتے ہیں کہ نہیں، تو بیان حلفی جمع کرا ئیں۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ایل ڈی اے سٹی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےسماعت کی۔

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق عدالتی حکم پر پیش ہوئے، چیف جسٹس نےخواجہ سعد رفیق سےمخاطب ہوتےہوئےکہاکہ ہن دسو ،جو کُج اخبارات وچ کہندےاو۔

خواجہ سعد رفیق نےبیان دیاکہ بعض میڈیا ہاؤسز میں ان کے خلاف اسپانسرڈ پروگرام کرائے جاتے ہیں، اپنے خلاف بیانات سن سن کرکان پک گئے ہیں، کبھی ٹوئنزٹاور اور کبھی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا مالک بنا دیا جاتا ہے ۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ سیاسی تقریر نہ کریں سیدھی بات کریں، پورا شہر کہتا ہےکہ پیراگون آپ کی ہے، آپ کہتے ہیں کہ نہیں، ایسا ہےتو بیان حلفی جمع کرا دیں۔

چیف جسٹس نےنیب کوحکم دیاکہ وہ اپنی تحقیقات جاری رکھے۔

بعدمیں میڈیا سے گفتگو میںخواجہ سعد رفیق نےکہاکہ2ڈھائی سال سے ان کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے،جو میڈیا ٹرائل کراتےہیں اورجو کرتے ہیں، وہ انہیں جانتےہیں،وہ آئندہ سماعت پر بیانِ حلفی جمع کرا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف قیاس آرائیوں ، افواہوں اور الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے۔

تازہ ترین