• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے دوپارٹی سسٹم توڑا،مریم کے نام پر جائیدادیں نواز کی ہیں،عمران

ہم نے دوپارٹی سسٹم توڑا،مریم کے نام پر جائیدادیں نواز کی ہیں،عمران

اسلام آباد (ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ مریم کے نام پر جائیدادیں نواز شریف کی ہیں ‘ہم نے ملک میں دوپارٹی نظام کو توڑا‘ قائداعظم اورعلامہ اقبال کے فلسفے پر پارٹی کا منشوربنا رہے ہیں ‘آئندہ الیکشن فیصلہ کن ہوگا‘ن لیگ پیسہ لگا کر سوشل میڈیا پر ہم سے آگے نکلی‘ہم نے ان کو پھرپیچھے چھوڑنا ہے،اب ہمارے پاس پھر آگے نکلنے کا آئیڈیا ہے،ابھی اس لئے بتا نہیں سکتے کہ مریم نواز کاپی نہ کر لیں۔ہفتہ کو عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی مالک ہیں‘برٹش ورجن آئی لینڈ کی فنانشل انویسٹی گیشن ایجنسی کی دستاویز سے ثابت ہو گیا ہے، مریم نواز کا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے، نواز شریف نے پیسہ چرایا اور اپنی بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کر کے باہر بھیجا، ان دستاویزات نے شریف خاندان کے ٹرسٹ ٹریڈز ،قطری خط اور کیلیبری فونٹ کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے، کرپشن اور چوری کے پیسے سے خریدی گئی جائیدادیں بچانے کےلئےمریم نواز نے جھوٹ بولے۔دریں اثناءاسلام آباد میںسوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان نواز شریف اور آصف زرداری نے پہنچایا اس لیے ان دونوں سے کوئی اتحاد نہیں ہو سکتا، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فلسفے پر تحریک انصاف کا منشور تیار کر رہے ہیں ،2018 کا الیکشن فیصلہ کن ہو گا‘یہ دور نئے آئیڈیاز کا ہے، ہم جو کریں گے یہ وہی فالو کریں گے۔

تازہ ترین