• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن، نوجوان نے خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی

سیالکوٹ (جنگ نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف پر ایک شخص نے سیاہی پھینک دی۔ وزیر خارجہ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران خیر مقدمی نعروں کا جواب دے رہے تھے کہ ان پر ایک نوجوان نے سیاہی پھینک دی۔ فوٹیج میں دکھایا گیا کہ سیاہی خواجہ آصف کے چہرے پر گری ۔دریں اثناء خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے واقعات مجھے کمزور نہیں کرسکتے، پیسے دے کر سیاہی پھینکوائی گئی ، سیالکوٹ والوں نے مجھے با ربار منتخب کیا اور آئندہ بھی کریں گے میرا کردار اور دل آج بھی صاف ہے۔
تازہ ترین