اسلام آباد(این این آئی) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کیساتھ عمران،زرداری ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں، مسلم لیگ ن وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عدالتوں کے تمام فیصلے کھلے دل سے تسلیم کیئے،عمران خان کے خلاف کوئی فیصلہ آجائے تو وہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں، عمران خان کو مریم نواز کا خوف ہے ان کے ٹویٹ کا جواب ان کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج نیب کے ریفرنس نامکمل ہیں اس لیے ضمنی ریفرنس آر ہے ہیں۔ وزیرمملکت نے کہاکہ شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں کو دوسرے صوبے والے رشک سے دیکھتے ہیں،پاکستان کے عوام ان کو ووٹ دیں گے جنہوں نے ان کی خدمت کی ہے۔