اسلام آباد (جنگ رپورٹر)ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز جھوٹوں کی آئی جی اور مریم اورنگزیب ان کی پی ایس ہیں،قوم منتظر ہے کہ کب آپ وہ دستاویزات پیش کریں جن سے آپ اپنے پیسوں کا حساب دے سکیں، پی ٹی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ کے روز جاری ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ سادہ سے سوالات ہیں جن کے جوابات نہیں دیئے جا رہے آپ کہہ رہی تھیں کہ آپ کی لندن تو دور کی بات پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، اب دستاویزات سے ثابت ہوچکا کہ لندن ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی مالکہ آپ ہیں، اب آپ کہہ رہی ہیں کہ تھوڑا اور انتظار کریں،انہوں نے کہا کہ قوم کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے آپ کے پاس کچھ بتانے کو ہے تو بتائیں وگرنہ اڈیالہ جانے کی تیاری کریں