ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ترجیحی بنیادوں پر عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے گئے۔ قائد نواز شریف کی کال پر سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 6کوٹلہ تقی شاہ عیدگاہ روڈ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جبکہ تقریب سے دیگر رہنمائوں ملک انور علی، عرفان بلوچ، رائو اعجاز ، چوہدری یوسف، اختر نیازی، پرویز ملک ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ امین و صادق کا لقب پانے عمران خان نہ صرف عدلیہ کے سامنے جھو ٹ بول رہے ہیں بلکہ قوم کو بھی گمراہ کر رہے ہیں ۔روشن خیالی کے نام پر وہ کس قسم کا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں اس سے پوری قوم آگاہ ہو چکی ہے ۔عام انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے ۔