لاہور ( جنرل رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے دورہ سروسز ہسپتال لاہور اور پی آئی سی کے بعد تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ سمیت مزکورہ دونوںانتظامیہ ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں میں آنے والے مریضوں کوہسپتال کے پروٹو کول کے مطابق بہتر سے بہتر علاج معالجہ فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز دونوں ہسپتالوں کی انتظامیہ کے الگ الگ اجلاس منعقد ہو ئے جن میں محکمہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں ایمرجنسی اور دیگر شعبوں میں او پی ڈی کے تحت داخل ہونے والے مریضوں کو ہسپتال میں تمام ادویات مفت فراہم کرنے سمیت انہیں تمام ضروری ٹسٹوں کی سہولیات فراہم کرنے اور مناسب علاج معالجہ فراہم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی اجلاسوں میں طے کیا گیا تمام مریضوں کی پہلے مرحلے میں ہسپتال آمد کے بعد باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی ان کاتمام ریکارڈ مرتب کیا جائے گاجس کے ساتھ ساتھ ان کے ٹسٹوں کا ریکارڈ بھی رکھا جائے گا مریضوں کے لئے وہیل چیئرز ‘ اسٹیچرز ‘ اور مدد گار عملہ 24گھنٹے ایمرجنسی کے باہر موجود رہے گا تاکہ کسی مریض کو کسی قسم کی کوئی مشکل نہ ہو ۔