• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزمل مرتضیٰ نےچیئرمین جوائنٹ چیفس ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) مزمل مرتضی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پہلی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹینس چیمپئن شپ جیت لی مینز سنگلز فائنل مزمل مرتضی اور محمد عابد کے درمیان کھیلا گیا جنرل زبیر محمود حیات،چیئرمینجوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ائیر مارشل فاروق حبیب ، وائس چیف آف ائیر سٹاف ، پاکستان ائیر فورس بھی اس موقع پر موجود تھے مہمان خصوصی نے مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے چیمپئن شپ میں 150 کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شرکت کی جونئیر بوائز انڈر10کے مقابلے میں حمزہ رومان نے اپنے حریف جمال شاہ کو 4/2 ، 4/5 اور 4/1 سے شکست دی جبکہ انڈر 14 میں حمزہ رومان نے حسن علی کو 4/2 ، 4/5 اور 4/1سے شکست دی انڈر 18 میں محمد شعیب نے حذیفہ عبدالرحمان کو 4/6 ، 6/2 اور 2/1 (ریٹائرڈ)سے شکست دی لیڈیز سنگلز میں ماہین آفتاب نے سارہ منصور کو ایک یکطرفہ مقابلے میں 6/3 اور 6/4 سے شکست دی ویٹرنز ڈبلز مقابلے میں حمید الحق اور مصحف ضیاء نے ایک یکطرفہ مقابلے میں اپنے حریفوں عرفان اللہ اور محمود خان کو 7/5 اور 6/4 سے شکست دی مینز ڈبلز میں محمد عابد اور شہزاد خان نے اپنے مخالف مزمل مرتضی اور مدثر مرتضی کو 6/1 ، 1/6 اور 10/4سے شکست دی چھ لاکھ انعامی مالیت کی حامل یہ چیمپئن شپ پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جو کہ قومی سطح پر سب سے زیادہ انعامی رقم کی حامل ہے۔
تازہ ترین