• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ورلڈ مارشل آرٹ کی فاتح کک باکسنگ ٹیم کی وطن واپسی

ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں دو گولڈ ایک سلور اور برانز میڈل حاصل کرنے والی پاکستان کک باکسنگ ٹیم وطن پہنچ گئی۔

باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اشفاق نے چمپئن شپ کا بیسٹ ریفری اور جج کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان، مصر تیونس، تنزانیہ، الجزائر، آذربائیجان، روس بنگلہ دیش اورمراکش نے حصہ لیا جس میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے 2گولڈ ،1سلور اور 1برائونز میڈیل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرکے اس چمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ورلڈ مارشل آرٹ چمپئن میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں محمد گل نے 75کلو گرام میں گولڈ میڈل ،محمد عارف نے 70کلو گرام میں گولڈ میڈل، محمد عباس نے 52کلو گرام میں برانز میڈل، طاہر رحیم نے 56کلو گرام میں سلور میڈل حاصل کیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کو ایک اور اعزاز یہ حاصل ہوا کہ سیکرٹری پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن محمد اشفاق نے ممبر چیف جیوری اور ریفری کے خدمات انجام دیئے اور بیسٹ ریفری اینڈ ججنگ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ کراچی ائر پورٹ پر کھلاڑیوں کا اسپورٹس حلقوں کی جانب سے پر تبال استقبال کیا گیا ۔

فاتح کھلاڑیوں نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کک باکسنگ ٹیم کو اس چمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے مکمل سپورٹ فراہم کی کھلاڑیوں نے تعاون اور سرپرستی پر سیکریٹری سندھ اور بلوچستان اسپورٹس بورڈ سے بھی اظہار تشکر کیا ۔

پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ اور سیکریٹری محمد اشفاق نے اُمید ظاہر کی ہے کہ مئی 2018؁ء میں ترقی میں منعقدہ انٹرنیشنل چمپئن شپ میں شرکت کے کے لئے حکومتی حلقوں کی جانب سے مکمل تعاون درکار ہوگا انہوں نے وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ سے درخواست کی ہے کہ کک باکسنگ اسپورٹس کی ترقی کے لئے کک باکسنگ اسپورٹس بورڈ سے رجسٹرڈ کرکے ملک میں کک باکسنگ کھیل کا مستقبل روشن کریں ۔

تازہ ترین