• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا دورہ ملتان سیاست پر دور رس نتائج مرتب کرے گا،تحریک انصاف

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) تحریک انصاف کے رہنما سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ نےسمیجہ آباد میں ریجنل آفس کے قریب لگائے گئے ممبر شپ مہم کی جگہ کا معائنہ کے موقع پر کہا کہ چیئرمین عمران خان کا دورہ ملتان جنوبی پنجاب کی سیاست پر دور رس نتائج مرتب کرے گا خاص طور پر ممبر سازی کیمپس کے افتتاح سے کارکنوں میں ایک نیا جوش و دلولہ پیدا ہوگا ، عوام اور متحرک اور فعال کارکن اپنے قائد عمران خان کا والہانہ استقبال کریں گے۔، اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں ،اس موقع پر عامر انور قریشی، جاوید اقبال غوری، شیخ عبد اسلام عارف و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے، دریں اثنا 15 مارچ کو عمران خان کی ملتان آمد،استقبال اور ممبر سازی کیمپ کی تیاری کے حوالے سے یوسی47گلزیب کالونی کا خصوصی اجلاس سینئر نائب صدر ملتان شہر، چیئر مین یونین کونسل47 اور امید وار پی پی 217شیخ طاہر کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
تازہ ترین