ملتان (سٹاف رپورٹر)شیخ طارق رشید کےقریبی ساتھیوں شیخ غلام مرتضیٰ قریشی و شیخ عبدالستار نے برادری سمیت ملک آصف رفیق رجوانہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے،دونوں نے اپنے ساتھیوں وبرادری سمیت شیخ طارق رشید سےاپنی35سالہ رفاقت چھوڑکر ملک آصف رفیق رجوانہ کی حمایت کا یقین دلایا ہے ،اس موقع پر شیخ غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ہم ن لیگ کے پرانے سپاہی ہیں، اس موقع پر ملک ندیم گڈوکھوکھر، عمرفاروق بھٹی، ملک ناصر کمبوہ اور مسلم لیگی کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔