• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ایکسپریس کی کوچ نمبر 6کے کیبن میں ٹکٹیں فروخت ہونے کا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان ایکسپریس کی کوچ نمبر 6کے کیبن میں ٹکٹیں فروخت ہونے کا انکشاف ہواہے، جس میں گارڈ ، ایس ٹی ایز اور پولیس اہلکارریلوےکو ماہانہ ہزاروں روپے کا نقصان ہورہاہے ، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ملتان ایکسپریس کوچ نمبر 6کیٹرنگ ٹھیکیدار کو دی جاتی ہےجس میں وہ اپنے اہلکاراورساما ن رکھتا ہے اور یہ کیبن ریلوے ریکارڈ کے مطابق ٹھیکیدار کے پاس ہوتا ہے جس کی بکنگ نہیں ہوتی جبکہ بکنگ چارٹ پر اسکی باقاعدہ نشاندہی کی جاتی ہے، بتایا گیا ہے کہ ملتان کا ٹھیکہ ختم ہوئے2ماہ گزر چکے ہیں لیکن کمپیوٹرریکارڈ میں یہ کیبن اب بھی کیٹرنگ ٹھیکیدار کے پاس ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرین ڈیوٹی پر موجود کنڈیکٹر گارڈ ، ایس ٹی ایز اور ریلوے پولیس اس کیبن کو اپنی کمائی کا زریعہ بنا رہے ہیں،ریلوے کے حلقوں نے ڈی ایس ریلوے ملتان عدنان شافع سے صورت احوال کی درستی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین