• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شطرنج کے مہرو تمہیں جیت نہیں بدترین شکست ملی ہے، مریم نواز

شطرنج کے مہرو تمہیں جیت نہیں بدترین شکست ملی ہے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپوزیشن جماعتوں اور ان کے متفقہ امیدوار وں کو شطرنج کے مہرے قرار دیدیا۔


صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پرمریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شطرنج کے مہرو تمہیں جیت نہیں ملی بلکہ بدترین شکست ہوئی ہے ،ذرا عوام کے سامنے تو آئو۔


اس موقع پر انہوں نے سابق صدر اور کو چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی ہدف تنقید بنایا ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری، تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے‘۔


مریم نواز کا یہ بھی کہناتھاکہ بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانےوالو، قوم نے تمہارا اصلی چہرہ آج دیکھ لیا ہے۔

تازہ ترین