• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ میں کامیابی‘پی پی کا جشن‘ بھنگڑے‘ شاہ محمود نے بھی مٹھائی تقسیم کی

ملتان‘حاصل پور (سٹاف رپورٹر‘نامہ نگار) سینٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کی بطورچیئرمین اورسلیم مانڈوی والاکی ڈپٹی چیئرمین کےطورپر کامیابی پر پیپلزپارٹی نےملتان پریس کلب کے سامنے جشن منایا‘راؤساجدعلی ‘چوہدری یاسین اورخواجہ عمران ودیگرنےمٹھائی بانٹی اورکارکنوں کی بڑی تعدادنےڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالےاورجئے بھٹو،بلاول بھٹو قدم بڑھاؤ ہم تمہارےساتھ ہیں‘ایک زرداری سب پربھاری کےنعرےلگائے‘دریں اثناء پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کےصدرمخدوم سیداحمدمحمود‘ خواجہ رضوان عالم‘نتاشہ دولتالہ‘شوکت بسرا‘عبدالقادر شاہین‘بابونفیس انصاری‘ نسیم لابر‘راؤساجد‘ریاض رضا‘چوہدری یاسین‘ حاجی مرزا نذیر بیگ‘خواجہ عمران‘وحیدالحسن بھٹہ جانباز‘سیدفرحان زیدی‘ خلیل راں‘ نعیم شہزادبھٹی‘ نذرمحی الدین بھٹہ‘ شریف خان‘ساجدبلوچ‘ ملک الطاف وینس‘ اللہ بخش بھٹہ‘ الطاف بلوچ‘ عمران انصاری‘حاجی امین ساجد‘ ایوب انصاری‘زاہد محمود صدیقی‘ ملک افتخار رمضان کمبوہ‘ ضیاانصاری‘ نذیر کاٹھیا‘ سلیم اللہ و دیگر نےکامیابی پر صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کومبارکباد دی اورکہاکہ سینٹ الیکشن میں واضح برتری سےکامیابی نےثابت کردیاکہ میاں برادران کانفرت بھراسیاسی دورختم ہوگیااور اب ملک میں صحیح جمہوریت شروع ہوگی ‘پیپلزپارٹی کےنامزد امیدواران کی کامیابی ترقی کے نام پر واویلا کرنے والوں کے منہ پرطمانچہ ہے اب مجھے کیوں نکالا کا واویلا کرنے والے نااہل نوازشریف کی رہی سہی بادشاہت الیکشن 2018 میں اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیگی۔ادھرپی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ان کے ڈیرےپر جشن کاسماںرہا‘کارکنوں کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالےاور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ادھرصادق سنجرانی کی کامیابی پر حاصل پور میں تحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری نعیم الدین وڑائچ، چوہدری خلیل احمد باجوہ ، میاں نواز خان عباسی، چوہدری جمشید قمر نعیم اور دیگر کارکنوں نے کامیابی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عمران خان نےچھوٹا صوبہ بلوچستان کی حمایت کر کے نظریہ پاکستان کے خلاف اور علیحدگی پسندوں کو پیغام دیا ہے کہ قوم بلوچستان کے ساتھ ہے اور ان کے حقوق کسی قیمت پر بھی غصب نہیں کرنے دیں گے‘آئندہ پنجاب میں بھی شوباز شریف کے خلاف پی ٹی آئی کلین سویپ کریگی۔
تازہ ترین