افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں راکٹ حملے میں 7شہری جاں بحق ہوگئے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
افغان حکام کے مطابق رات گئے ننگر ہار کے ضلع پٹی کوٹ میں راکٹ حملہ کیا گیا جس میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق،جبکہ 2زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 3بچے اور 2خواتین بھی شامل ہیں۔
طالبان نے اس راکٹ حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔