• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست سے شائستگی اور برداشت کا خاتمہ افسوسناک ہے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹکراؤ کے نتیجہ میں جمہوریت بھی ختم ہوسکتی ہے ، سیاست سے شائستگی اور برداشت کا خاتمہ افسوسناک ہے ،جوتے پھینکنے کے واقعات ہر لحاظ سے قابل مذمت ہیں،ایک دوسرے کو برداشت اور دلیل کے ساتھ اپنی بات کرنے کی ضرورت ہے ۔ تعلیم یافتہ عورت ہی ترقی یافتہ قوم کی ضمانت ہے ۔ عورتوں کے استحصال کے خاتمہ کیلئے بین الاقوامی سطح پر خواتین کو منظم کرنے کی ضرورت ہے ،الیکشن کمیشن بہن اور بیٹی کو وراثت میں اس کا حق نہ دینے والے امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام چارروزہ ”عالمی خواتین کانفرنس “سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے سمعیحہ راحیل قاضی ،ڈاکٹر کوثر فردوس ،ڈاکٹر عفاف احمد سمیت ترکی ،لبنان انڈونیشیا،فلسطین اور کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف خواتین رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔سراج الحق نے کہا کہ جاگیر دار، وڈیرے اور سرمایہ دار اپنی جاگیریں ،اثاثہ جات اور بنک بیلنس بچانے کیلئے بیٹیوں اور بہنوں کو وراثت سے محروم رکھتے ہیں۔
تازہ ترین