گوادر ( نامہ نگار )گوادر میں آل پا کستان چیمبرز پریذیڈنٹ کانفرنس کا اختتامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی بجٹ کیلئے کامرس کے حوالےسے سفا رشات مر تب کی گئیں کہ موجودہ ٹیکس دہند گان کو خو ف زدہ کر نے کی پالیسی بند کی جائے اور ملکی معیشت کی ترقی کے لئے نئے ٹیکس دہندگان پید ا کیے جائیں ۔ گر دشی قر ضوں کو کم کر نے کے اقدامات کئے جائیں ۔ آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹ کی دسویں کا نفرنس میں مشیر قومی سلامی ریٹا ئر ڈ لیفٹنٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ، وفاقی وزیرخزانہ رانا محمد افضل سمیت45چیمبرز کے صدور نے شر کت کی ۔ اجلاس سے چیئرمین مقصود احمد خان، سینئر نا ئب صدر محمد ناصر مر زا، خالد فاروق قاضی ،چیمبر آف کامرس گوادر کے صدر نو ید جان کلمتی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس کے اختتام پر میاں زاہد لطیف خان نے صحافیوں کو بریفنگ دی۔