• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ عمران اور زرداری ہیں، مریم اورنگزیب

ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ عمران اور زرداری ہیں، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے دو بادشاہ عمران خان اور زرداری صاحب ہیں۔

مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایمپائرکی انگلی پر چلنے والی جماعت سے بھی ایک جواب طلبی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پروزیراعظم کو گھر بھیجا گیا، جو صندوق بھر کر شواہد لے آئے تھے اس سے کچھ نہیں نکلا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کا مقبول لیڈر ہے۔

اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا کہ نواز شریف پیپلزپارٹی پر اسٹیبلشمنٹ سے تعلق کاالزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ،جوجماعت اپنے فیصلے خود نہ کرسکے اسکا دوسروں پر الزام لگانا عجیب بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ بتائے کہ انہوں نے پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو عہدوں سے کیوں ہٹایا تھا، پیپلزپارٹی کاقصور صرف اتنا ہے کہ ہم نے کمزور ن لیگ کو سہارا نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف جس پارلیمنٹ کا رونا روتے ہیں اس کو سب سے زیادہ کمزور نواز شریف نے کیا ہے۔

رہنما پی ایس پی رضا ہارون نے کہا کہ ہم نے تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کر دئیے ہیں، تمام ارکان اسمبلی سے ان کی بے گناہی پر حلف لیے جائیں، فاروق ستار اور عمران خان کی جماعت پر ہارس ٹریڈنگ کا بڑا الزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ان کے ایم پی ایز کی چار چار کروڑ کی بولی لگی، حاصل بزنجو نے کھل کرکہا کہ سینیٹ انتخابات میں منڈی لگی،

حاصل بزنجو وفاقی وزیر ہیں وہ الیکشن کمیشن کو تفصیلات دیں۔

رضا ہارون نے کہا کہ عمران خان ،فاروق ستار، حاصل بزنجو سب الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔انہوں نے محمود اچکزئی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اچکزئی نے خود کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں زر اور زور چلا، سینیٹ کے انتخابات کے ووٹرز معزز ممبران ہیں عام لوگ نہیں۔

تازہ ترین